• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جانب سے بچوں کی حفاظت کیلئے خصوصی آگاہی مہم

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ملتان پولیس کی جانب سے بچوں کی حفاظت کے لیے خصوصی آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے جس میں فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ سمیت دیگر ذرائع سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ تمام پولیس افسران جمعتہ المبارک کے خطبات اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں آگاہی مہم میں بتایا جا رہا ہے کہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان پر نظر رکھیں۔ بچے گنجان آباد علاقوں، تنگ گلیوں کی وجہ سے راستہ بھول جاتے ہیں اس لیے ان کو اکیلا باہر نہ نکلنے دیں بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور اپنے سے بڑے لوگوں سے دوستیاں اور میل جول نہ رکھنے دیں بچوں کو سکول بھجوانے کے لیے قابل اعتماد رکشہ/ وین ڈرائیور کا انتخاب کریں بچوں کو بتائیں کہ کسی اجنبی سے کوئی چیز لے کر نہ کھائیں کسی اجنبی کے پاس تنہا نہ جائیں اگر کوئی اجنبی شخص تنگ کرے تو فوری اپنے والدین کو بتائیں اگر کوئی چھوٹا بچہ گم یا لاپتہ ہو جائے یا کہیں سے لاوارث ملے تو فوری طور پر بذریعہ 15 پولیس کو اطلاع دیں آئیں ہم سب مل کر اپنے بچوں کو محفوظ بنائیں۔
ملتان سے مزید