• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پولیس نے کار سے 18کلو ہیروئن برآمد کر لی، ماں بیٹا گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ماں بیٹے کو حراست میں لے کر 18کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق سینئر پٹرولنگ افسر تنویر اکبر اور پٹرولنگ افسر محمد فیضان ایم فور نے سرخ رنگ کی کار اے ٹی جی 173کو تیزرفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر رُکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی جسے تعاقب کر کے قابو کر لیا گیا۔ کار میں سے 18کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس پر خرم اور لبنیٰ کو حراست میں لے لیا گیا۔انسپکٹر جنرل موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس خالد محمود نے موثر کارروائی پر افسران کو شاباش دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید