• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی متاثرین سیلاب کیلئے نقد امداد

اوسلو (ناصراکبر) پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی جانب سے جنوبی پنجاب ضلع راجن پور کی تحصیل فاضل پور میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی گئی،پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے وفد کی قیادت سوسائٹی کے فنانس سیکرٹری عقیل قادر نے کی۔ وفد میں اوسلو کے معروف سماجی رہنما حاجی محمد سعید اور گوجرخان سے محمد سفیر شامل تھے۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے وفد نے فاضل پور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قائم کردہ منہاج خیمہ بستی کا دورہ کیا جس میں 50خاندانوں کے تقریباََ 300افراد مقیم ہیں، اس موقع پر متاثرین سیلاب نے وفد کو بتایا کہ سیلابی ریلوں اور بارشوں کی وجہ سے ان کے گھر، مال مویشی اور کھیتوں میں پکی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں وفد کی کچھ ایسے خاندانوں سے بھی ملاقات ہوئی جن کے کئی افراد سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ہلاک ہو ئے، اس موقع پر وفد نے تمام خیموں کا دورہ کیا اور ہر خاندان کی مالی معاونت کی ۔اس موقع پر حاجی محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی نے مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کر کے محب وطن پاکستانی ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے اور ان کا یہ عمل قابل ستائش ہے ، انہوں نے ناروے سے مالی معاونت کرنے والے پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اور دیگر افراد کی کوششوں کو سراہا،منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوارڈینیٹر محمد اشرف ایڈووکیٹ نے پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اگلے مرحلے میں ان متاثرہ خاندانوں کے گھر تعمیر کئے جائیں گے جس کے لیے لوگوں کے مزید تعاون کی ضرورت ہو گی۔
یورپ سے سے مزید