شمالی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں دو الگ حادثات میں کم ازکم 31 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق پہلا حادثہ اس وقت ہوا جب ایک ٹریکٹر ٹرالی پر چندریکا مندر میں پوجا کے لیے جانے والے 50 افراد سوار تھے وہ گھٹم پور کے علاقے میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
دوسرے واقعے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک لوڈر ٹیمپو کو روند ڈالا، جس میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے دونوں واقعات کے ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔