پاکستان کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ کے ارکان پاکستان سے روانہ ہو گئے۔
انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ کے 23 ارکان پہلے مرحلے میں پاکستان سے روانہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز جیت لی۔
مہمان ٹیم نے آخری میچ میں 67 رنز کے بھاری مارجن سے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔