• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار عبدالرزاق کی سلمان خان کے مشہور گانے پر تھرکتے ہوئے ویڈیو وائرل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

تاجکستان کے معروف گلوکار عبدالرزاق کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار عبدالرزاق کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں انہیں تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے انٹرنیٹ سینسیشن ’کلِ پال‘ اور بھارتی انسٹاگرامر ’ریاض علی‘ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں عبدالرزاق سلمان خان کی فلم کا مشہور گانا ’’او او جانے جانا‘‘ گا رہے ہیں، اگلے ہی لمحے  ان تینوں کو اسی گانے پر ڈانس کرتے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک 6 ملین سے زائد صارفین نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق ان دنوں معروف ریلیٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 16 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شرکت کررہے ہیں جبکہ گلوکار سلمان خان کی دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں بھی اداکارہ کے جوہر دکھائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید