• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا ملا جلا رجحان، انڈیکس میں 83 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا ملا جلا رجحان رہا، جہاں انڈیکس کا اختتام 83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا۔

100 انڈیکس کاروباری دن میں 310 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 41 ہزار 211 پر بند ہوا ہے۔

شیئرز بازار میں آج 18 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 38 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 6 ارب روپے کم ہوئی ہے، یوں کاروبار اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 775 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید