• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر دو افراد گرفتار

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سول لائن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر میہسر کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سٹی ڈویژن شفقت جنجوعہ کی سربراہی میں سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد انور کے قبضے سے ایک کلاشنکوف 2 میگزین 72 راؤنڈز قبضے میں لے لئے دوسری کارروائی میں مختار احمد سے ایک رائفل 3 میگزین 90 راؤنڈ برآمد کرکے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
کوئٹہ سے مزید