• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

……ساغر صدیقی……

ہمیں جو یاد مدینے کا لالہ زار آیا

تصورات کی دنیا پہ اک نکھار آیا

کبھی جو گنبد خضرا کی یاد آئی ہے

بڑا سکون ملا ہے بڑا قرار آیا

یقین کر کہ محمد کے آستانے پر

جو بد نصیب گیا ہے وہ کامگار آیا

ہزار شمس و قمر راہ شوق سے گزرے

خیال‌ حسن محمدؐ جو بار بار آیا

عرب کے چاند نے صحرا بسا دئے ساغرؔ

وہ ساتھ لے کے تجلی کا اک دیار آیا

للہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ

……بہزاد لکھنوی……

للّہَ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ

مجھ کو بھی دکھا دیجئے دربارِ مدینہ

درباروں میں دربار ہے دربارِ مدینہ

سب سے بڑی سرکار ہے سرکارِ مدینہ

ہَرجا پہ نظر آتی ہیں انوارِ مدینہ

اللہ ری اے شمع ضیا بارِ مدینہ

کچھ اپنے غلاموں کی خبر ہے کہ نہیں ہے

یا مطلبی سید ابرارِ مدینہ

بہزادؔ مجھے خوف نہیں روزِ جزا کا

آقا ہیں مرے احمدِ مختار مدینہ

نبی کا نام جب میرے لبوں پر رقص کرتا ہے

……مظفر وارثی……

نبی کا نام جب میرے لبوں پر رقص کرتا ہے

لہو بھی میرے شریانوں کے اندر رقص کرتا ہے

میری بے چین آنکھوں میں جب وہ تشریف لاتے ہیں

مصور ان کے دامن سے لپٹ کر رقص کرتا ہے

وہ صحراؤں میں بھی پانی پلا دیتے ہیں پیاسوں کو

کہ ان کی انگلیوں میں بھی سمندر رقص کرتا ہے

پڑے ہیں نقش پائے مصطفیٰؐ کے ہار گردن میں

جبھی تو روح لہراتی ہے پیکر رقص کرتا ہے

زمین و آسماں بھی اپنے قابو میں نہیں رہتے

تڑپ کر جب محمد کا قلندر رقص کرتا ہے

لگی ہے بھیڑ اس کے گرد یہ کیسی فرشتوں کی

یہ کس کا نام لے لے کر مظفرؔ رقص کرتا ہے

معزز قارئین! آپ سے کچھ کہنا ہے

ہماری بھرپور کوشش ہے کہ میگزین کا ہر صفحہ تازہ ترین موضوعات پر مبنی ہو، ساتھ اُن میں آپ کی دل چسپی کے وہ تمام موضوعات اور جو کچھ آپ پڑھنا چاہتے ہیں، شامل اشاعت ہوں، خواہ وہ عالمی منظر نامہ ہو یا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رپورٹ ہو یا فیچر، قرطاس ادب ہو یا ماحولیات، فن و فن کار ہو یا بچوں کا جنگ، نصف سے زیادہ ہو یا جرم و سزا۔ لیکن ان صفحات کو اپنا سمجھتے ہوئے آپ بھی کچھ لکہیں اور اپنے مشوروں سے نوازیں بھی۔ خوب سے خوب تر کی طرف ہمارا سفر جاری ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ آج جب پڑھنے کا رجحان کم ہوگیا ہے، آپ ہمارے صفحات پڑھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اب ان صفحات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی رائے بھی دیں اور تجاویز بھی، تاکہ ان صفحات کو ہم آپ کی سوچ کے مطابق مرتب کرسکیں۔ ہمارے لیے آپ کی تعریف اور تنقید دونوں انعام کا درجہ رکھتے ہیں۔

تنقید کیجیے، تجاویز دیجیے۔ اور لکہیں بھی۔ نصف سے زیادہ، بچوں کا جنگ، ماحولیات وغیرہ یہ سب آپ ہی کے صفحات ہیں۔ ہم آپ کی تحریروں اور مشوروں کے منتظر رہیں گے۔ قارئین کے پرزور اصرار پر نیا سلسلہ میری پسندیدہ کتاب شروع کیا ہے آپ بھی اس میں شریک ہوسکتے ہیں ، ہمارا پتا ہے:

رضیہ فرید۔ میگزین ایڈیٹر

روزنامہ جنگ، اخبار منزل، آئی آئی چندیگر روڈ، کراچی