• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرا نور عباس کی جذباتی مداح کیساتھ ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کی اپنی ایک جذباتی مداح کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں زارا نور عباس کو اپنی ایک جذباتی مداح سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 اداکارہ کو دیکھتے ہی مداح جذباتی ہوجاتی ہے اور تعریف کرتے ہوئے کہتی ہے کہ آپ بہت خوبصورت ہیں اور یہ کہتے ہی ان کے گلے لگ جاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر اس بات پر حیران ہیں کہ کوئی کسی شوبز شخصیت کے لیے اتنا جذباتی کیسے ہوسکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید