• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوبا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 23 افراد لاپتا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) کیوبا میں طوفان کے باعث تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے باعث 23 افراد لاپتاہوگئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔قبل کیوبا میں طوفان سے ایک کروڑ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ۔ اس دوران 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔کیوبا میں طوفان ’لین‘ کے ٹکرانے کے بعد ایک کروڑ 10لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ طوفان کے باعث بجلی بنانے والا مرکزی پلانٹ نے کام کرنا بند کردیا۔ اس کے علاوہ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے کھمبے زمین پر گرگئے اور شہریوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
یورپ سے سے مزید