• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن یونان کے زیر اہتمام محفل نعت، کمیونٹی کی بھرپور شرکت

ایتھنز(مرزارفاقت حسین ) میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی میں عظیم الشان محفل نعت رسول مقبول کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی نے کثیرتعدادمیں شرکی کی ۔محفل میلاد میں پاکستان سے آئے ہوئے ثناء خواں شہباز سمیع اور عالمی شہرت یافتہ محمد علی جرال نے بارگاہ نبوی میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ ثنا خوان مصطفی نے اردو پنجابی انگریزی پشتو میں آقائے دو جہاںﷺکے حضور کلام پیش کر کے حاضرینِ محفل سے خوب داد وصول کی ۔ اس موقع پرمسجد نعرہ رسالت غلام ہیں غلام ہیں رسول مقبول کے غلام ہیں کے نعروں سے گونج اٹھی۔ محفل نعت میں صدر منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس راجہ بابر حسین ،جنرل سیکرٹری یورپ سرمد جاوید کے علاؤہ پاکستانی کمیونٹی کی سماجی شخصیات،سابق صدور منہاج القرآن یونان جاوید اقبال اعوان ، ملک طارق شریف، منہاج نعت کونسل کے ممبران اور دیگرنے شرکت کی۔شرکا نےصدر منہاج القرآن یونان خرم ارسلان چیمہ کو پروقار عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔
یورپ سے سے مزید