• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثناء

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آئیں‘ان کے علاج کے لیے تسلی بخش فارمولا تیار کیا ہے‘عمران خان خاطر جمع رکھیں‘ وہ آنے والے بنیں‘ ان کی پوری خاطر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کی اسلام آبادپرممکنہ چڑھائی کو روکنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی ‘ لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے گا .

 ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے ہوگی‘فوج آرٹیکل 245کے تحت تعینات ہوگی ‘اسلا م آباد پولیس سمیت سندھ پولیس، رینجر،اور ایف سی کی خدمات لی جائیں گی ،آتشیں اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ لانگ مارچ کو لاجسٹک اور مالی معاونت فراہم کرنے والے افراد اور تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں منگل کو اہم اجلاس ہوا ۔وزیر داخلہ کی ہدایت پراجلاس کی کارروائی کو ان کیمرا رکھا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ شرکا کی تعداد 15سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے ۔

اہم خبریں سے مزید