اسلام آباد(تنویر ہاشمی، مہتاب حیدر )گزشتہ مالی سال 2021-22میں پاکستان کا مجموعی قرضہ میں 9ہزار326ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔ 30 جون 2022کو یہ 39ہزار800ارب روپے سے بڑھ کر 49ہزار200ارب روپے پر پہنچ گیا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان کے قرضے میں 3ہزار764ارب روپے کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق 30جون 2022تک پاکستان کا مجموعی قرضہ اور واجبات 59ہزار690ارب روپے ہیں
ڈالروں میں پاکستان کا قرضہ 204روپے فی ڈالر کے حساب سے 240ارب 70کروڑ ڈالر پر پہنچ چکاہے۔
اعدادوشمارکے مطابق ہزار 326ارب روپے کے اضافہ شدہ قرضہ میں 2ہزار428ارب روپے پرائمری خسارہ ، 3ہزار182ارب روپے سود اور 490ارب روپے کیش اور 3ہزار764ارب روپے کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث بڑھا۔