• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کا جاپان کے اوپر سے طویل ترین فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ، وحشیانہ کارروائی ہے، جاپان

سیئول(اے ایف پی، جنگ نیوز) شمالی کوریا نے5برس میں پہلی بار جاپان کے اوپر سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ، ٹوکیو حکومت نے میزائل فائر کئے جانے کے بعد اپنا میزائل سسٹم الرٹ کردیا جبکہ جاپان میں حکام نے ہوکائیڈو اور اوموری جیسے شمالی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کیلئے انتباہ جاری کردیا ،جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کئے گئے میزائل نےپہلی بار 4ہزار 500کلو میٹر کا طویل سفر کیا ہےجو پیانگ یانگ کے میزائل کی رینج کا ایک نیا ریکارڈ ہے، جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل داغنا وحشیانہ کارروائی ہے، امریکا ، جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے اس اقدام کے بعد اپنی اپنی فوجی مشقیں کی ہیں ، اقوا م متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرش نے شمالی کوریا کے اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئےاس کی مذمت کی ہے ، امریکی صدر جوبائیڈن اور جاپانی وزیراعظم کشیدا نے مشترکہ اعلامیہ میں شمالی کوریا کےاقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید