• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان چوک کا نام حکومت اور میٹروپولیٹن کا منظورکردہ ہے، اے این پی

کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں ٹریفک پولیس کی جانب سے12ربیع الاول کیلئے جاری پلان میں باچاخان چوک کی بجائے میزان چوک لکھنے پر دکھ و افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ جب قانون کے رکھوالے ہی قانون کی پابندی نہیں رکھتے تو پھر ہم سے بھی توقع نہ رکھی جائے ،باچاخان چوک صوبائی حکومت اور میٹروپولیٹن کی جانب سے منظور ہوا لیکن اس کے باوجود کچھ ادارے باچاخان کے نام سے خوفزدہ ہو کر میزان چوک کو سرکاری خط و کتابت میں لکھ رہے ہیں ،اگر یہی صورتحال رہی تو پھر ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، بیان میں کہاگیا کہ باچاخان چوک کی 2020 کو باقاعدہ طور پر صوبائی حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے منظوری دی گئی جس کا افتتاح پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر حیدر خان ہوتی، صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، میاں افتخار حسین، انجینئر زمرک اچکزئی سمیت دیگر عہدیداروں نے کیا ،لیکن اس کے باوجود بعض اداروں کی جانب سے سرکاری خط و کتاب میں جان بوجھ کر باچاخان کا نام استعمال کرنے کی بجائے میزان چوک استعمال کیا جارہا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید