کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان جونیئر لیگ کا آغاز جمعرات سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔فاتح ٹیم ایک کروڑ روپے اور رنرز اپ ٹیم کو پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔16روز جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 19سال سے کم عمر کھلاڑی حصہ لیں گے۔پاکستان جونئیر لیگ کے لئے کمنٹری پینل میں ڈیرن گنگا ، ڈومینک کارک، مائیک ہیز مین، ثنا میر سکندر بخت اور ٹینو مووایو شامل ہیں۔پی جے ایل کے میچز کے لئے ٹکٹوں کی قیمت سو روپے مقرر کی گئی ہے۔اسکولوں اور کالجز کے انڈر 18 اکرکٹ شائقین کے لئے داخلہ مفت ہوگا۔پی جے ایل کی افتتاحی تقریب جمعرات کی شام چھ بجے شروع ہو گی ۔ پہلا میچ ساڑھے سات بجے شروع ہو گا ۔پاکستان جونیئر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان، حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور ڈیرن سیمی بھی لاہور پہنچ گئے۔ ڈیرن سیمی، ساؤتھ افریقا کے کرکٹر، بہاولپور رائیلز کے مینٹور عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے کرکٹر، راولپنڈی ریڈرز کے مینٹور کولن منرو ہیں۔ پاکستان جونیر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز اور کوچنگ اسٹاف کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ بہاولپور کے مینٹور عمران طاہر، ہیڈ کوچ، گارڈن پرسنز اور بیٹنگ کوچ عمران فرحت ہیں۔ گوجرانوالہ کے مینٹور شعیب ملک، ہیڈ کوچ اعجاز احمد اور باولنگ کوچ عمر اعزاز چیمہ ہیں۔گوادر کے مینٹور ویون رچرڈ، مشتاق احمد ہیڈ کوچ، کامران خان بیٹنگ کوچ ہیں جبکہ حیدر آباد کے مینٹور ڈیرن سیمی، ہیڈ کوچ عبدالرزاق اور بیٹنگ کوچ غلام علی ہیں۔مردان کے مینٹور شاہد آفریدی، ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن اور بولنگ کوچ محمد سمیع جبکہ راولپنڈی کے مینٹور کولن منرو، ہیڈ کوچ ٹوبی ریڈفرڈ اور محمد مسرور بیٹنگ کوچ ہیں۔