کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم نے مہینوں سے جاری اختلافات کے بعد اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے علیحدگی (طلاق) کا اعلان کر دیا۔ اس اعلان سے دونوں کی راہیں جدا ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عماد وسیم نے انسٹاگرام ہینڈل پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی اور لکھا کہ کافی سوچ و بچار کے بعد اور گزشتہ چند سالوں سے جاری ان مسلسل تنازعات کی وجہ سے جو حل نہ ہو سکے میں نے ثانیہ اشفاق سے طلاق کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کے تین بچے ہیں۔ آل راؤنڈر عماد وسیم نے دسمبر 2024 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اور اس وقت بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔دوسری جانب عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے کہا کہ میرا گھر اجاڑا گیا، میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے، ہمارے پانچ سالہ بچے کو اس کے والد نے اب تک نہیں تھا، ہر شادی کی طرح ہماری شادی میں بھی کچھ مشکلات رہیں، مگر تعلق پھر بھی قائم رہا، میں بطور بیوی اور بطور ماں رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کرتی رہی، معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت آئی جو میرے شوہر سے شادی کی خواہشمند تھی، میں نے بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاہر ذہنی اذیت تلخ رویہ برداشت کیا ،طلاق کا عمل اس وقت قانونی طور پر متنازع اور اس کی اسکروٹنی ہو رہی ہے،جو مجھے خاموش رہنے کا کہہ رہے، ان سے کہوں گی کہ انصاف ضرور ہوگا، یہ بتانا بھی اہم ہے کہ اس پورے معاملہ میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے، جو مجھے دھمکی دے رہے کہ دستاویزات پبلک نہ کروں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا، میں بدلے کیلئے نہیں، میں اپنے اور بچوں کیلئے سچ بول رہی ہوں، ہر اس خاتون کیلئے بول رہی ہوںجس کو خاموش کردہا جاتا۔