کراچی(اسٹاف رپورٹر) 18ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل جونیئر اینڈ کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں جونیئر ویٹ کیٹیگریزکی ٹرافی پاکستان آرمی اورکیڈٹ ویٹ کیٹیگریز کی ٹرافی پنجاب نے اپنے نام کرلی۔ ایونٹ میں پاکستان بھر سے ٹیمیں بشمول صوبائی ایسوسی ایشنز، ڈیپارٹمنٹس، سروسز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مقامی کلبوں نے بھی شرکت کی۔ جونیئر ویٹ کیٹیگریزمیں پاکستان آرمی نے 7 گولڈ، 4 سلور اور 2 برانز میڈلز جیت کر پہلی، خیبرپختونخوا نے 5 گولڈ، 2 سلور اور 6 برانز میڈلز کیساتھ دوسری جبکہ اسلام آباد اے نے 2 گولڈ اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیڈٹ ویٹ کیٹیگریز میںپنجاب نے 2 گولڈ، 3 سلور اور 1 برانز میڈلزجیت کر پہلی، کے پی کے گرین 2 گولڈ، 1 سلور اور 2 برانز میڈلز کیساتھ دوسری جبکہ پی ٹی ایف 2 گولڈ اور 1 برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔