کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کی گھوڑی ونڈر وومن نے اتوار کو ریس کورس میں ہونے والی قائد اعظم گولڈ کپ کی ریس جیت لی، جس پر سہیل احمد سوار تھے جنہوں نے فلٹر ٹی کس پر دی منجینگ کمیٹی کپ اور فئیر گیم پر نرسری کپ کی ریس جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کی،پہلی ریس میں سخی زہری کے چیز می پر وحید بہران فاتح رہے جنہوں نے مسٹر میجک پر کرسمس کپ جیت کر ڈبل کامیابی حاصل کی، روک ا ین ولڈ پر علی رضا، فاسٹر دین یو پر ایم لطیف فاتح رہے، ریاض احمد نے کوئن جیول پر گنی کپ اپنے نام کیا، مجموعی طور پر 8گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔