• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منظور الحسن کی والدہ انتقال کر گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منظور الحسن اور سابق ہاکی اولمپئین رشید الحسن کی والدہ مختصر علالت کے باعث اتوار کو گوجرہ میں انتقال کرگئی، انہیں مقامی قبرستان میں سپر د خاک کیا گیا،ان کا سوئم پیر کو گوجرہ میں ہوگا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی، سکریٹری رانا مجاہد علی خان، پی ایچ ایف کی سابق صدر شہلا رضا، سید حیدر حسن،سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین، اختر رسول، سمیع اللہ، شہناز شیخ، قمر ضیا، حنیف خان، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمد علی خان، عارف بھوپالی اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔