کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کے بی بی اے کے سیکریٹری زاہد ملک نے کے بی بی اے کے تین ماہ کے پروگراموں کا اعلان کر دیا ہے 24 دسمبر کو یوم قائد اعظم گرلز اور بوائز نمائشی میچز اور کیک کٹنگ تقریب منعقد ہوگی 25 دسمبر سے ڈسٹرکٹ ساوتھ گرلز اور بوائز اور چمپین شپ منعقد ہوگی 27 دسمبر کو یوم شہادت بے نظیر بھٹو پر گرلز کا ایک روزہ ٹورنامنٹ منعقد ہوگا 5 جنوری کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت پر نمائشی گرلز اور بوائز میجر ہونگے 6 جنوری سے ڈسٹرکٹ ایسٹ چیمپئین شپ ہوگی 25 جنوری سے کراچی گرلز اینڈ بوائز چیمپئین شپ منعقد ہوگی 5 فروری کو یوم کشمیر گرلز اور بوائز چیمپئین شپ کا آغاز ہوگا 10 تا 15 فروری انٹر کالجیٹ گرلز چیمپین شپ منعقد ہوگی ڈسٹرکٹ ساؤتھ چیمپئین شپ کے لیے بوائز ٹیمیں حاجی محمد اشرف یحییٰ اور گرلز ٹیمیں زعیمہ خاتون سے 22 دسمبر تک رابطہ کریں ۔