سڈنی( جنگ نیوز) آ سٹریلین خاتون اسٹار آل راؤنڈر ایش گارڈنر نے 2026 آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی فتح کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے، گارڈنر نے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر پراعتماد کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہہ پچھلے کچھ ورلڈ کپ مایوس کن رہے ہیں اب بھی یقین ہے کہ ہم بہترین ٹیم ہیں،اگلے سال جون کے بارے میں سوچ رہی ہوں، یہ ایک طویل وقت لگتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے اور یہ بہت جلد آجائے گا۔ گارڈنر 20 اوور کے مقابلےسے پہلے ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں کرتیں۔ بہت زیادہ ڈرامائی تبدیلیاں نہیں ہونے والی ہیں ، توجہ کھیل پر مرکوز ہوگی۔