• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی، شان مسعود کی ڈبل سنچری، علی زریاب کے 192 رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے پہلے دن اتوارکی خاص بات ایس این جی پی ایل کے شان مسعود کی ڈبل سنچری تھی۔نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل نے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 460 رنز بنائے تھے۔شان مسعود 18 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے212 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔علی زریاب آصف نے 192 رنز بنائے۔دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں390 رنز کا اضافہ کیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کے آر ایل کی ٹیم واپڈا کے خلاف پہلی اننگز میں116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سعد بیگ 22 رنز کے ساتھ ٹاپ ا سکورر رہے۔عاقب خان نے 18 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔وکٹ کیپر بسم اللہ خان نے پانچ کیچز لئے۔واپڈا نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 75 رنز بنائے تھے۔یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف پہلی اننگز میں 196 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مشتاق کلہوڑو نے 58 رنز بنائے۔نعمان علی اور آفاق آفریدی نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔غنی گلاس نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 67 رنز بنائے تھے۔اسٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی وی کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد طحہ نے 47 رنز سکور کیے۔محمد اسمعیل نے 27 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ کاشف علی نے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 106 رنز بنائے تھے۔