• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب کی واپسی، کرکٹ حلقوں میں حیرانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے کپتان راشد لطیف نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شاداب خان کی واپسی پر کہا ہے کہ ڈومیسٹک پرفارمرز معاذ صداقت اور سفیان مقیم کو نظرانداز کرنا حیرت انگیز ہے،کر کٹ حلقوں نے بھی شاداب کی واپسی پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے،لیگ اسپنر شاداب خان اس وقت بیگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آرہے ہیں جہاں انھیں بیٹنگ کا موقع کم ہی مل رہا ہے، انھیں کندھے کی سرجری سے صحتیاب ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں  شامل کیا  گیا ہے۔