• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی میں بڑی اسپیس کانفرنس ہوگی، صدر متحدہ عرب امارات

پچھلے سال دبئ میں ہونے والی فلکیاتی کانفرنس کا ایک منظر
پچھلے سال دبئ میں ہونے والی فلکیاتی کانفرنس کا ایک منظر

رواں برس دسمبر کے دوران ابوظبی میں ایک اسپیس کانفرنس ہوگی جس میں دنیا بھر سے صف اول کے سائنسدان اور انجینئر شرکت کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد نے ٹوئٹر پر ابوظبی اسپیس ڈیبیٹ کانفرنس کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ایسا پلیٹ فارم ہوگا جہاں نئی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی خلائی شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے حل بھی تلاش کیے جائیں گے۔

پچھلے سال بین الاقوامی فلکیاتی کانگریس دبئی میں منعقد ہوئی تھی جو دنیا کی سب سے بڑی اسپیس کانفرنس ہے۔

اس کانفرنس کے لیے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 5 ہزار انجینئر، سائنسدان، پالیسی ساز، کمرشل کمپنیز کے نمائندے اور اساتذہ نے شرکت کی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے اسپیس سیکٹر میں اس وقت 3100 سے زائد افراد کام کر رہے ہیں، یہ تعداد 2019 کے مقابلے میں دُگنی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید