اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن گروپ کے 20؍ گریڈ کے افسر عبدالاکبر خان کو فوری طور پر اپنا پریس سیکریٹری لگا دیا ہے۔ اس سے قبل وہ ترکیہ میں پاکستان کے پریس منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عبدالاکبر خان جمعہ کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ انفارمیشن گروپ کے ایک اور افسر فاران عمر کو فوری طور پر وزیراعظم کا پی آر او مقرر کر دیا گیا ہے۔