• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الصوبائی وکلاء کانفرنس8 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہوگی، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام بین الصوبائی وکلاء کانفرنس آٹھ اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگی کانفرنس میں ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اخترحسین پنجاب بار کونسل کے وائس چیرمین سید جعفر طیار چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی فاروق خیبر پختونخواہ کے وائس چیرمین محمد علی جدون چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی محمد الیاس خان ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان احمد فاروق خٹک سندھ بار کونسل کے وائس چیرمین ذوالفقار جلبانی ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سید حیدر امام رضوی اسلام آباد بار کونسل کے عادل عزیز کے علاوہ آزاد جموں وکمشمیر گلگت بلتستان بار کونسل کے علاوہ ممبر پاکستان بار کونسل منیر احمد خان کاکڑ سبی ہائیکورٹ بار تربت ہائیکورٹ بار لورالائی خضدار بار کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے کانفرنس کی صدارت وائس چیرمین بلوچستان بار کونسل قاسم علی گاجزئی کریں گے کانفرنس میں ہائیکورٹ سرکٹ بینچ سبی تربت خضدار اور لورالائی کو ریگولرائیز کرنے جوڈیشری کے اندر کرپشن اقرباء پروری اور ججز بھرتی کے عمل میں میرٹ کی پامالی اپنے منظور نظر افراد اور چیمبرز فیلوز کو نوازنے سپریم کورٹ میں سینئرز کی جگہ پر جونئیرز کو تعینات کرنے ججز کے احتساب کے عمل کو صاف شفاف بنانے سپریم جوڈیشل کونسل کی عدم فعالیت ججز اور ان کی فیملی ممبرز کے اثاثہ جات کو ظاہر کرنے سمیت ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آواز بلند کرنے سمیت دیگر اہم امور پر بحث کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید