• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں افراتفری بدامنی چوری چکاری عروج پر ہے، ستارچشتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام( نظریاتی )پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ ملک میں افراتفری بدامنی چوری چکاری عروج پرہےحکومت کی نااہلی سے قوم بحران در بحران کا سامنا کررہے ہیں ایک بحران ختم ہونے سے دوسرے بحران شروع ہورہی ہے امپورٹڈ حکومت میں بحران نمٹنے کی صلاحیت نہیں عوام کی امیدوں پرشب خون مارا۔ تمام تر ضروریاتِ زندگی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانا پاکستان والوں نے پاکستان کو تباہی کی دہانے پر پہنچا دیا۔ پرانا پاکستان والوں نے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے کئی کئی روز میں بیس کلو آٹا پارسل کی حصول کے لیے سرگرداں ہے انہوں نے کہا کہ بحران سے قیمتیں پانچ گنا بڑھ گئی ہیں لیکن حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مصنوعی بحران سے مافیاز کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جا رہے ہیں لیکن غریب کے لیے تین سال میں کوئی ریلیف نہیں ملا غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی تجوریاں بھرنے میں آسانی مل رہی ہے قوم میں مزید مصنوعی بحران مہنگائی بیروزگاری اور بے تحاشا ٹیکسوں کی سکت نہیں عوام خودکشیوں پرمجبورہے حکمران طبقہ صرف طفلی خالی خولی بیانات سے قوم کوٹرخارہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید