نیویارک (نامہ نگار خصوصی)اقوام متحدہ میں پاک ،بھارت نمائندوں کی لفظی گولہ باری ،تکرار ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے دنیا کی توجہ بھارت کی جارح اور توسیع پسند حکومت کی جانب سے جنوبی ایشیا کے امن اور سلامتی کو درپیش خطرے کی طرف دلانے اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کواجاگر کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کے مندوبین کے درمیان لفظی تکرار ہوئی۔ بھارتی مندوب سوباشاشینی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کے معاملات پر کام کرنے والی پہلی کمیٹی میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے بیان کے ردعمل میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے ۔