• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آفس نگرانی پر مامور ایجنسیوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، فواد

اسلام آباد(خبر نگار ،خبرایجنسی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کی نگرانی کیلئے جو ایجنسیاں ہیں انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے،اسد عمر نے کہاہے کہ ملک بھر میں بحث ،ایٹمی طاقت کے وزرائے اعظم کی باتیں کون ریکارڈ کر رہا ہے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی چیز محفوظ نہیں، وزیراعظم کا دفتر تو ایسا ہو گیا ہے جیسے کوئی چوک ہو، جتنی لیکس آرہی ہیں اسکا مطلب ہے کہ وزیراعظم آفس کو بگ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید