نامور بھارتی فلم ساز ساجد خان پر ہراسانی کے الزامات لگانے والی ایرانی نژاد بالی ووڈ اداکارہ مندانہ کریمی نے بھارتی فلم نگری کو خیر باد کہہ دیا۔
مندانہ کریمی کے علاوہ بھی کئی بھارتی اداکاراؤں نے ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔
ساجد خان خود پر جنسی ہراسانی کا الزامات عائد ہونے کے بعد سے فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔
ساجد خان رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے 16 ویں سیزن میں بطور کنٹیسٹنٹ شامل ہیں اور ایک بار پھر سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
اداکارہ مندانہ کریمی نے ساجد خان کو بگ باس میں شریک کرنے پر بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اُنہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ سے بالی ووڈ کے کسی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا اور آگے بھی کام نہیں کرنا چاہتی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ایسی انڈسٹری میں شامل نہیں ہونا چاہتی جہاں خواتین کی عزت نہ ہو۔