• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی اخراجات میں کمی کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی ہیں، برطانوی وزیراعظم

لندن / لوٹن ( شہزاد علی) وزیر اعظم لز ٹرس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق عوامی اخراجات میں کمی کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے سوالات میں لیبر پارٹی لیڈر سر کیئر اسٹارمر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ عوامی اخراجات میں کمی کریں گی، انہوں نے کہا کہ وہ قرض کم کرنے کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ ہم عوامی پیسے کو اچھی طرح خرچ کریں گے، منی بجٹ جس نے برطانوی مارکیٹوں میں گویا،ہنگامہ برپا کر دیا تھا کے بعد سے وزیراعظم لز ٹرس اپنے پہلے وزیراعظم کے وقفہ سوالات کا جواب دے رہی تھیں اس سیشن میں معیشت اور زندگی کی لاگت سے متعلق سوالات کا غلبہ تھا لز ٹرس نے کہا ہے کہ وہ اپنی قائدانہ مہم کے دوران کیے گئے وعدے پر "بالکل" قائم رہیں گی کہ وہ عوامی اخراجات میں کمی کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہم عوام کا پیسہ اچھی طرح خرچ کریں گے_ لز ٹرس اور سر کیر سٹارمر نے حکومت کی اقتصادی پالیسی پر مباحثہ کیا، سر کئیر سٹارمر نے کہا کہ لوگ معاشی صورتحال پر پریشان ہیں ایس این پی کے رہنما ایان بلیک فورڈ نے کہا کہ ٹوری بحران" کا پیمانہ "خوفناک" تھا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ لوگوں کو رہن کی ادائیگیوں میں بڑے اضافے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر لز ٹرس نے کہا کہ عالمی سطح پر شرح سود بڑھ رہی ہے اور یہ بینک آف انگلینڈ نے طے کی ہے کنزرویٹو ایم پی گائے اوپرمین کی جانب سے عوامی سروسز توانائی میں کمی کی مہم کے بارے میں پوچھے جانے پر، لز ٹرس کا کہنا تھا کہ توانائی کے سیکریٹری کمپنیوں اور افراد کو توانائی کے زیادہ موثر استعمال میں مدد کرنے کے لیے "ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں" لیبر ایم پی روزی کوپر کے سوال پر ٹرس نے کہا کہ وہ یقین دہانی کر سکتی ہیں کہ فریکنگ صرف ان علاقوں میں ہی آگے بڑھے گی جہاں مقامی حمایت موجود ہو۔ لیبر ایم پی میٹ ویسٹن نے کہا کہ پولز بتاتے ہیں کہ آبادی عام انتخابات چاہتی ہے جس پر لز ٹرس نے کہا کہ ان کے خیال میں ہمیں جس آخری چیز کی ضرورت ہے وہ عام انتخابات ہیں۔

یورپ سے سے مزید