• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون خصوصی بننے کی دوڑ میں اتحادی پیش پیش، وزیراعظم کی نئی آڈیو لیک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی جس میں معاون خصوصی کے عہدے سے متعلق بات چیت کی جا رہی ہے۔ آڈیو میں ایک نامعلوم شخص کہتا ہے کہ پیپلز پارٹی والے معاون خصوصی کے عہدوں میں شیئر مانگ رہے ہیں۔ اس پر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ نہیں انہوں نے بات کی تھی مجھ سے بلاول نے۔ نامعلوم شخص کہتا ہے یہ پھر ہم نے دیکھنا ہے کہ ظفر محمود اور جہانزیب صاحب کو لگانا ہے، یہ آج آپ کو ایک فائنل نمبر بتا دوں گا۔ شہباز شریف نے کہا وہ ڈاکٹر کو شیئر کرلیں گے، پیپلز پارٹی اور باقی کو بھی۔ سامنے سے نامعلوم فرد نے کہا وہ جے یو آئی بھی مانگے گی اور ایم کیو ایم بھی، ایم کیو ایم کے ایک بندے کا نام ملک احمد علی بتا رہے تھے کہ اس کا ہمارا اور ان کے ساتھ ڈیل کرانے میں بڑا کلیدی رول تھا، وہ میں آپ کو اس سی وی، سر وہ کراچی کا بندہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید