• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے ہاتھ بندھے تھے تو وزیراعظم نہیں رہنا چاہئے تھا، محمد زبیر

کراچی(ٹی وی رپورٹ)نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ بندھے تھے تو انہیں وزیراعظم نہیں رہنا چاہئے تھا۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ گواہان کے بیانات اور دستاویزی ثبوت کو من و عن تسلیم کرلیں تو بھی اس کیس میں سزا نہیں ہوسکتی۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں سلیم صافی اور ارشاد بھٹی نے بھی گفتگو کی۔ نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے مزید کہا کہ این سی اے پر کس کا دباؤ تھا کہ شہباز شریف اور سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ سے بری قرار دیدیا، پاکستان میں کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ نیب زبردست طریقے سے کام کررہا تھا، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس نے کئی دفعہ ریمارکس دیئے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال ہوتا ہے، منی لانڈرنگ کا مطلب پاکستان سے پیسہ باہر جانا ہے، بیرون ملک سے پاکستان پیسہ آنا قانونی ہے اس پر کوئی کیس نہیں بنتا، عمران خان کے بطور وزیراعظم ہاتھ بندھے تھے تو اس عہدے پر نہیں رہنا چاہئے تھا۔
اہم خبریں سے مزید