راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیب قوانین میں تبدیلیوں کے بعدنیب کیسز کا مستقبل جاننے کیلئے چیئر مین نیب کو زاتی طور پر 17اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔جمعرات کو ڈویژن بنچ کے روبرو مختلف نیب کیسز سماعت کیلئے فکس تھے۔جن میں لیفٹیننٹ رکرنل جمشید وغیرہ کی سزا کے خلاف اپیل،محمد طارق بنام چیئر مین نیب،منشی فضل وغیرہ کیسز تھے۔درخواست گزاروں کے وکلاء نے نیب قوانین میں ترامیم سمیت مختلف سوالات اٹھائے تو ڈویژن بنچ نے ہدایت کی کہ چیئر مین نیب ذاتی طور پر پیش ہوں۔اور سماعت سترہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔