کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ممبئی سے بنگلورو جانے والی پرواز کو اس لیے واپس ممبئی ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا کیونکہ جہاز کے ساتھ پرندہ ٹکرانے سے اس کے کاک پِٹ میں بدبو پھیل گئی تھی۔ انڈین نیوز چینل کے مطابق سول ایوی ایشن کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ ’ممبئی سے بنگلورو کیلئے پرواز بھرنے والی آکاسا ایئر کی فلائٹ کو کاک پِٹ میں جلنے کی بدبو کی وجہ سے واپس ممبئی لے جانا پڑا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ بعد میں ابتدائی تحقیقات کے بعد علم ہوا کہ جہاز سے ایک پرندہ ٹکرایا تھا۔ پرندے کی باقیات جہاز کے انجن نمبر ایک سے ملیں۔