کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہاہےکہ ہائیکورٹ کے سبی، تربت ،خضدار اور لورالائی کے سرکٹ بینچوں کو فوری طور پر ریگولرائز کیا جائے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سستا انصاف میسر ہو اور انصاف کی حصول میں کوئی مشکلات حائل نہ ہو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ وکلاء برادری ایک عرصے سے ہائیکورٹ کے سبی،تربت، لورالائی اور خضدار کے سرکٹ بینچوں کو ریگولرائز کرنے کا مطالبہ کررہی ہے مگر اس کو ریگولرائز نہیں کیا جارہاہے جو کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے انہوں نے کہاہے کہ جوڈیشری میں کرپشن و اقرباء پروری اور ججز بھرتی کے عمل میں میرٹ کی پامالی اپنے منظور نظر افراد اور چیمبرز فیلوز کو نوازنا بھی ایک اہم مسئلہ ہے ہم عدلیہ کے حکام بالا کی توجہ اس طرف مبذول کراچکے ہیں مگر افسوس کی اس کوئی ایکشن لینے کی بجائے اس پر ہمیشہ خاموشی اختیار کی گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ ججز اور ان کی فیملی ممبرز کے اثاثہ جات کو ظاہر کیا جائے عدلیہ میں ججز اور جوڈیشل افسران کی تعیناتی اقرباء پروری کی بجائے میرٹ پر عمل میں لائی جائے۔ جائیں ۔