• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر، قونصل خانے میں احتجاجی شخص پر تشدد، چینی ناظم الامور کی طلبی

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ نے مانچسٹر شہر میں واقع چینی قونصل خانے کے احاطے میں مظاہرہ کرنے والے ایک شخص پر تشدد کے واقعے کے بعد لندن میں چین کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے۔برطانیہ کے وزیر خارجہ جیسی نارمن نے دارالعوام میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سیکرٹری خارجہ نے لندن میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اوران سے اس واقعہ پر حکومت کی گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔نیزان سے قونصل خانے کے عملہ کے اقدامات کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔چین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے سفارتی اداروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے احاطے کے امن اور وقار کے تحفظ کےلیے ضروری اقدامات کرے۔ خبر ایجنسی کےمطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پریشان کن عناصر غیر قانونی طور پر مانچسٹر کے چینی قونصل خانے میں داخل ہوئے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے سفارتی اداروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے احاطے کے امن اور وقار کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

دنیا بھر سے سے مزید