لندن (زاہد انور مرزا)برطانیہ میں حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سو سے زائد ممبران پارلیمنٹ نومنتخب وزیراعظم لزٹرس سے ناخوش ہیں۔ نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو نکالنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی کے تقریبا 100 سے زائد ممبران پارلیمنٹ نے نو منتخب وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے لیٹر جمع کرادیا۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے میں ہی فیصلہ کن اقدام اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم بورس جانسن برطانوی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں۔ ایک بار پھر وزیراعظم بننے کے لیے پر امید ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نومنتخب وزیراعظم برطانیہ میں جاری اقتصادی بحران کو حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کو اس وقت اقتصادی معاشی اور دیگر انرجی کرائسز کا سامنا ہے جسے موجودہ وزیراعظم حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں اور ممبران پارلیمنٹ کو اپنی کارگردگی سے متاثر نہیں کر سکی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں موجودہ حالات عام انتخابات کی طرف جا رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد اور ممبران پارلیمنٹ تیار ہیں کہ وہ پارٹی کمیٹی کے ہیڈ گراہم بریڈی کے پاس لزٹرس کے خلاف لیٹر عدم اعتماد کے لئے جمع کروائیں ۔