کراچی (جنگ نیوز) دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے اور میگا ایونٹ ”ورلڈ کپ T-20“کا سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج میچ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ دونوں حریفوں کے کا کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کا جنون بھی عروج پر ہے اور اِسی جنون کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ”جیونیوز“ نے پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کو ایک بار پھر ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرکے ٹیلی ویژن کی تاریخ کا اور بڑا ٹاکرا کرانے کا اہتمام کیا ہے جس میں ”جیونیوز“ پاکستان اور ”آج تک نیوز“ ہفتے کی رات8بجکر 5 منٹ پر مشترکہ نشریات پیش کریں گے اس پروگرام کے میزبانی شہزاد اقبال کریں گے جبکہ ”جیونیوز“پاکستان اور اے بی پی نیوز کے مابین دانش انیس کی میزبانی میں مشترکہ نشریات رات 10بجکر5منٹ پر پیش کی جائے گی۔ پاک بھارت کرکٹ کے سب سے بڑے پینل میں پاکستان کی نمائندگی سکندر بخت، عماد وسیم، معین خان، عاقب جاوید جبکہ بھارت کی نمائندگی ہربھجن سنگھ، مدن لعل، کپل دیو، اتل واسن کریں گے۔ کرکٹ ماہرین کی سب سے بڑی ٹیم اس مقابلے کی لمحہ بہ لمحہ اَپ ڈیٹس اور رپورٹس بھی ”جیونیوز“ کے ذریعے ناظرین تک پہنچائے گی۔