تہران(اے ایف پی) ایران نے یورپی ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ وہ یوکرین میں ڈرون حملوں پر اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔ مغرب نے الزام لگایا ہےکہ روس نے یوکرین میں ایرانی ڈرونز کا استعمال کیا ہے۔ تہران نے فرانس برطانیہ اور جرمنی نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے یہ اقدام مغربی ممالک کی طرف لگائی گئی نئی پابندیوں کے بعد کیا ہے۔ ایران نے یوکرین پر حملے کے لئے روس کو اسلحہ سپلائی کرنے کی تردید کی ہے۔ جبکہ روس نے بھی الزام لگایا ہے کہ یورپی ممالک سارے معاملے میں ایران پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔