لندن(جنگ نیوز)برطانیہ میں نئے وزیراعظم کیلئےبھاگ دوڑ جاری ہے،بھارتی نژاد رکن پارلیمنٹ رشی سوناک نے اتوار کے روزباقاعدہ طور پر پارٹی صدارت کا انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے
انہوں نے حکمران جماعت ٹوری کے صدرکے امیدوار کیلئے 140ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرلی ہے ، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ پارٹی صدارت کا انتخاب نہیں لڑیں گے .
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں 102ارکان اسمبلی حمایت حاصل ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت پارٹی کی قیادت نہیں کریں گے کیوںکہ پارٹی متحد نہیں ہے ، اس طرح وہ وزارت عظمیٰ کی ودڑ سے باہر ہوگئے ہیں .
برطانوی رکن اسمبلی پینی مورڈاونٹ نے بھی پارٹی قیادت کیلئے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے تاہم انہیں اب تک 24ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوپائی ہے ۔