• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصویر اور آٹو گراف ملنے پر عاصم اظہر نے ویرات کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

فوٹو  بشکریہ عاصم اظہر ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو  بشکریہ عاصم اظہر ٹوئٹر اکاؤنٹ

نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ساتھ تصویر اور آٹو گراف ملنے پر ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ 

عاصم نے اس تصویر کے ساتھ عنوان تحریر کیا کہ میں ہمیشہ آپ کی کرکٹ کا مداح تھا، لیکن اب آپ کی شخصیت کا مزید بڑا مداح ہوگیا ہوں۔

ساتھ میں تصویر بنوانے پر عاصم اظہر نے ویرات کوہلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ویرات کوہلی نے عاصم اظہر کو ان کی شرٹ پر آٹو گراف بھی دیا اور اس شرٹ کی تصویر بھی پاکستانی گلوکار نے شیئر کردی۔  



انٹرٹینمنٹ سے مزید