لاہور ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری پیر اشرف رسول نے شیخوپورہ ڈویژن میں ہونیواے ضمنی انتخابات میں شکست کی ذمے داری تسلیم کرتے ہوئے تنظیمی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ پیر اشرف رسول نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا ءکو ارسال کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ میرے ڈویژن میں ہونے والے تین انتخابات میں سے ایک الیکشن کے علاوہ باقی 2 میں ہم نا کام ہوئے ہیں ، میں اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ اس بارے میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بننی چاہیے جس کو پارٹی مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔