• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالرشید احمد اور عامر اشرف کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے18ہزار500امریکی ڈالر، 12ہزار سعودی ریال، 3ہزار درہم اور تین موبائل فون برآمد کر لیے۔
اہم خبریں سے مزید