• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، سڑک پر کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، موٹر سائیکلسٹ گرفتار

دبئی (سبط عارف)دبئی کی سڑک پر کرتب دکھانے والے لاپرواہ موٹر سائیکلسٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ موٹر سائیکلسٹ کی بائیک پر ڈانس کرتے اور ہینڈل چھوڑ کر خطرناک انداز میں بائیک چلانے والی وڈیو دبئی میں وائرل ہوئی تو چند لمحوں میں دبئی پولیس تک بھی پہنچ گئی۔دبئی پولیس نے جھٹ پٹ کاررروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلسٹ کو نہ صرف گرفتار کرلیا بلکہ بائیک بھی ضبط کرلی۔ دبئی پولیس نے اس حوالے سے ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے "نہ اپنی زندگی سے کھیلیں، نہ دوسروں کی۔"
اہم خبریں سے مزید