• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پہلا ”اوورسیز پاکستانیز کنونشن“ تمام تیاریاں مکمل

اسلام آباد(فاروق اقدس)وفاقی حکومت کی جانب سے 13سے 15اپریل 2025تک اسلام آباد میں پہلا ”اوورسیز پاکستانیز کنونشن“ منعقد کیا جا رہا ہے جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے وزیراعظم شہبازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر بھی خطاب کرینگے۔اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ائیرپورٹس پر خصوصی استقبال، مکمل پروٹوکول، خیرمقدمی بینرز اور عوامی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان، دنیا بھر میں بسنے والے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔اس کنونشن کا مقصد صرف خوش آمدید کہنا نہیں، بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات کو سننا، ان کی تجاویز کو پالیسی سازی کا حصہ بنانا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

اہم خبریں سے مزید