• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اتحاد، جامع ترقی اور اخلاقی کثیرالجہتی کی فوری ضرورت، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(طاہر خلیل)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی اتحاد، جامع ترقی اور اخلاقی کثیرالجہتی کی فوری ضرورت ہے ہم ملکر پُرامن بقائے باہمی اور منصفانہ عالمی نظام کے فروغ کے لیے عملی ڈھانچے تیار کر سکتے ہیں سیول میں منعقدہ’’ورلڈ سمٹ 2025‘‘ سے خطاب میں کیا ، جو اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا۔ اس عالمی اجلاس میں150ممالک کے 500 سے زائد مندوبین اور 45پارلیمانی اسپیکرز موجود تھے۔ اجلاس کا مرکزی موضوع "عالمی نظام کو درپیش عصری چیلنجز: امن و خوشحالی کے نئے دور کا قیام تھا، اپنے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے عالمی اتحاد، جامع ترقی اور اخلاقی کثیرالجہتی کی فوری ضرورت پر زور دیا، اور دنیا کے رہنماؤں سے مخاطب ہو کر کہا کہ انصاف پر مبنی طرز حکمرانی—خواہ وہ معاشی ہو، ماحولیاتی یا سماجی کے تصور کا ازسرنو جائزہ لیں ۔انہوں نے سوال اٹھایا کیا ہمیں اُن لوگوں کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو بحرانوں پر صرف بحث کرتے رہے، یا اُن کے طور پر جنہوں نے ان مسائل کو حل کیا؟۔
اہم خبریں سے مزید