• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 برطانوی شہریوں پر غزہ میں جنگی جرائم کا الزام

کراچی(نیوزڈیسک)لندن پولیس سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر مائیکل مینس فیلڈ نے 10 برطانوی شہریوں پر غزہ میں جنگی جرائم کا الزام عائد کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس اور برطانیہ میں انسانی حقوق کے معرف وکیل بیرسٹر مائیکل مینس فیلڈ اور وکلاء کی ٹیم نے 240 صفحات پر مشتل ایک رپورٹ مرتب کی ہے جو میٹرو پولیٹن پولیس کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ میں جنگی جرائم کی ٹیم کے سامنے پیش کی جائے گی۔اس حوالے سے درخواست فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق اور برطانیہ میں قائم پبلک انٹرسٹ لاء سینٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جو غزہ اور برطانیہ میں فلسطینوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے جس میں مبینہ طور پر غزہ میں ہونے والے سنگین جنگی جرائم میں برطانوی شہریوں کے ملوث ہونے کی تفصیل مکمل تحقیق اور ٹھوس ثبوت فراہم کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید